لاہور (بیوروچیف) سیلابی صورتحال اوربار شوں کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سیلابی صورتحا ل کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی، پشاور میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے،سکھر،حیدرآباد،ملتان سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی وائرس بڑے پیمانے پر لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مون سون اوردریاں کے بہائو اورپانی چھوڑے جانے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سیلابی پانی اور ناقص نکاسی آب کے باعث ڈینگی مچھرکوافزائش کیلئے ماحول مل رہا ہے۔ ڈینگی وائرس پرکنٹرول کرنے والے ادارے، وزارتیں، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہیں، اسپتالز ڈینگی کے حوالے سے اپنے انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھیں۔




