چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور کلینک آن ویل ڈاکٹرز و سٹاف کے ساتھ علاقہ مکینوں کا فری چیک اپ اور ادویات فراہم کر رہی ہیں۔گذشتہ روز کلینکس آن ویل نے 674مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا لوگوں کا چیک اپ کیا اور ادویات فراہم کیں۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثاقب منیر نے بتایا کہ بھوانہ کی یونین کونسل 23 کے علاقوں موضع تاجہ بیر والا اور موضع سلیمان،تحصیل چنیوٹ کی یونین کونسلز 11،15 اور 20 کے علاقوں ٹھٹھہ نوشہرا، شاہو کے،ماہ والا،موضع مہتے جبکہ تحصیل لالیاں کی یونین کونسلز 2،3اور 9کے علاقوں کالووال،پیلو وال سیداں اور زیرو پوائنٹ کلری پر لوگوں کو طبی معائنہ کی سہو لیا ت فراہم کیں۔اسی طرح فیصل آباد سے آئی ہوئی کلینک آن ویل بھی چنیوٹ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر700سے زائدلوگوں کا معائنہ کیا گیا۔




