سینئر فوٹوگرافر محمد صادق انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر’ پریس کلب کے کونسل ممبر وسینئر فوٹوگرافر محمد صادق برین ہیمبرج اٹیک کے باعث اپنے دفتر میں جاں بحق ہو گئے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 25 اپریل بروز ہفتہ بعدازنماز ظہر غلام محمد آباد والے بڑے قبرستان میں ادا کی گئی۔ تفصیل کے مطابق سینئر فوٹوگرافر محمد صادق گزشتہ روز اپنے دفتر کچہری بازار گلی نمبر4 میں روزمرہ کے امور سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک برین ہیمبرج کا اٹیک ہوا اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے، تاہم کافی دیر بعد سکیورٹی گارڈ نے دیکھا تو محمد صادق اپنے دفتر میں پڑے تھے۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو محمد صادق زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔ مرحوم کی رہائشگاہ مدن پورہ گلی نمبرتین چار میں ہے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ مرحوم کے بیٹے آصف ملک کا فون نمبر 0300-6661417 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں