سینیٹری ورکرز کی حفاظت کیلئے نئے سیفٹی ایس او پیز جاری

لاہور(بیوروچیف)سینیٹری ورکرز کی حفاظت کیلئے نئے سیفٹی ایس او پیز جاری کردئیے گئے جبکہ عملدرآمد کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں تمام لوکل گورنمنٹس کو سیفٹی ایس او پیز پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کری گئی ۔ مراسلے کے مطابق دوران صفائی حفاظتی آلات، گیس ٹیسٹنگ اور مجاز افسر کی نگرانی لازمی ہوگی،ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آپریشنز کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی، ناخوشگوار واقعہ پر ذمہ دار افسران اور متعلقہ کنٹریکٹرز کیخلاف کارروائی ہوگی، صرف تربیت یافتہ سیوریج ورکرز سے مین ہول صفائی کا کام لیا جائے۔مین ہول میں اترنے سے پہلے ٹرائی پاڈ، سیفٹی بیلٹ اور حفاظتی رسیاں لازمی قرار دی گئیں ۔ حفاظتی آلات کی تنصیب کے بغیر مین ہول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔پنجاب میں سیوریج سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر سیوریج سیفٹی ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ڈویژن کا ڈپٹی ڈائریکٹر کنوینر، متعلقہ ضلع کا اسسٹنٹ انجینئر ممبر مقرر کیا گیا ۔ کمیٹیاں سینیٹری ورکرز اور سیورمین کے حفاظتی اقدامات کا باقاعدہ جائزہ لیں گی،حفاظتی آلات کی فراہمی، اجرا اور موثر استعمال کی تصدیق یقینی بنائی جائے گی، کمیٹیاں 15روزہ پیش رفت رپورٹ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ارسال کریں گی۔پیشرفت رپورٹس ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہوں گی، مجاز اتھارٹی جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں