سیڑھیاں اترتے پاؤں پھسلنے سے50سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیڑھیاں اترتے ہوئے پائوں پھسلنے سے گر کر 50سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا، ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ سمندری کا رہائشی50سالہ ریاض ولد یوسف گھر کی بالائی منزل سے اتر رہا تھا کہ اچانک سیڑھیوں سے پائوں پھسلنے سے نیچے فرش پر گر پڑا ، سر میں شدید چوٹ آنے پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں