سیکرٹری یونین کونسل 183معطل،چارج چھوڑنے سے انکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر فیصل آباد کی رپورٹ پرڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد چوہدری ذوالفقار علی نے عثمان خالد سیکرٹری یونین کونسل 183تحصیل صدر کو پیڈا ایکٹ 2006کے تحت فوری طور پر ملازمت سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیںعثمان خا لد کے پاس تحصیل صدر کی یونین کونسل 183 اور تحصیل سٹی کی یونین کونسل نمبر 36 گارڈن محلہ نشاطِ آبادکا چارج تھا،ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تحصیل صدر میں معطلی کے بعد جس سیکرٹری کو تعینات کیا ہے عثمان خالد اسے یونین کونسل کا چارج دینے سے انکاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں