لاہور(بیورو چیف)پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں 52کامیاب آپریشنز میں 678کلوگرام سے زائد منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی اور 56 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی جی کانٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق برآمد کی جانے والی منشیات میں 514 کلو گرام چرس،120کلوگرام افیون، 20.5 کلوگرام آئس، 24کلوگرام بھنگ، 138گرام ہیروئن اور 1,220لیٹر شراب شامل ہے ۔ مزید برآں کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نہ صرف منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے بلکہ اس دوران غیر قانونی اسلحہ اور شراب کو ضبط کر کے صوبے میں امن و امان اور عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔




