شاداب خان پر قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے بند نہیں ہوئے’ سلمان علی آغا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے آئندہ برس سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کہ آل رائونڈر شاداب خان کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے۔شاداب نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف جون میں ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ محمد نواز کے علاوہ اوپنر صائم ایوب نے بھی پاکستان کے بااثر اسپن آپشن کے طور پر اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے، جب کہ ابرار احمد اور عثمان طارق نے خود کو قابل اعتماد اسپیشلسٹ کے طور پر منوایا ہے۔تاہم سلمان علی آغا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شاداب کی واپسی کے امکان کو رد نہیں کیا، شاداب جب بدقسمتی سے زخمی ہوئے تو وہ ٹیم کے نائب کپتان تھے اور جب آپ کے پاس ایسا کھلاڑی موجود ہو جو اتنے ورلڈ کپ کھیل چکا ہو، جس کے پاس تجربہ ہو، جو نمبر 5 اور 6 پر بیٹنگ کر سکے اور آپ کو اسپن بولنگ بھی دے سکے، اگر ہمیں لگا کہ وہ فٹ بیٹھتا ہے، تو ظاہر ہے، ایسے لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں