شادی کا جھانسہ دیکر پاکستانی لڑکیاں چین سمگل کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی، پاکستانی لڑکیوں کی چین سمگلنگ کا معاملہ ‘ منظم گروہ بے نقاب’ پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین سمگل کرنے والے گروہ کے 3ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شوگئی۔ یوسف’ عبد الرحمن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی’ گرفتار ملزمان کے ساتھ شادی کے نام پر سمگل کیے جانے والی متاثرہ لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے نام پر ملازمت کا جھانسہ دے کر چین سمگل کرنے کی کوشش کی۔ ملزمان فلائٹ نمبر CZ6034کے ذریعے چین جا رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ ایجنٹس پاکستانی لڑکیوں کو ملازمت دلوانے کے لئے چینی شہریوں کے ساتھ شادی کروانے میں ملوث پائے گئے منظم گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان غریب اور ضرورت مند لڑکیوں کو تلاش کرتے اور ان کو چینی شہریوں کے ساتھ شادی پر آمادہ کرتے تھے۔ بعدازاں ملزمان ان لڑکیوں کا ڈیٹا اور دستاویزات عبد الرحمن اور محمد نعمان نامی ایجنٹوں کو دیتے ملزم عبد الرحمن اور محمد نعمان چینی ایجنٹ پاول کے ساتھ ساز باز کرتے پاول نامی ایجنٹ بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتاملزم عبد الرحمن اور نعمان پاکستانی لڑکیوں کے سفری دستاویزات اور دیگر سہولت کاری بھی کرتے۔ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ سے 10لاکھ میں معاملات طے کیے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی، ملزمان نے بلیک میلنگ کی غرض سے متاثرہ لڑکی سے 10لاکھ روپے ادھار لینے کا اشٹام بھی کرایا، ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں