شادی کا دروازہ بند نہیں کیا’لیکن جلدی نہیں’ملائکہ اروڑا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے طلاق اور مستقبل میں شادی کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے طلاق کے دوران اور اس کے بعد کے جذباتی سفر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی تقریبا دو دہائیوں تک رہی جس کے بعد 2017 میں وہ دونوں الگ ہوگئے۔ ان کا ایک 23 سالہ بیٹا ارہان ہے جس کی پرورش دونوں کر رہے ہیں۔اداکارہ نے مشکل وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہ صرف عام لوگوں بلکہ اپنے دوستوں اور خاندان کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے بقول لوگوں نے ہر قدم پر ان کے فیصلے پر سوال اٹھایا اور ان کیلیے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ انہوں نے اپنی شادی ختم کرنے کا انتخاب کیوں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں