شادی کو ہر مسئلے کا حل کیوں سمجھا جاتا ہے’ زرین خان

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر عمر پر طنز کرنے والے ایک صارف کو کرارا جواب دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام صارف نے زرین خان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا کہ شادی کر لو، بوڑھی ہو رہی ہو۔اسے نظر انداز کرنے کے بجائے زرین خان نے ذہانت اور وضاحت سے اس بات کا جواب دے دیا۔ویڈیو میں زرین خان نے عمر سے متعلق دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ شادی کو اکثر زندگی کے مسائل کا علاج کیوں سمجھا جاتا ہے؟اداکارہ نے خواتین کی خود مختاری کی حمایت کی اور اس خیال پر تنقید کی کہ شادی خوشی کی ضمانت ہے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیسے خاص طور پر بھارتی معاشرے میں شادی کو ہر چیز کا علاج سمجھا جاتا ہے۔زرین نے سوال کیا کہ جب کوئی شخص ناکارہ ہو یا اپنی زندگی میں کچھ نہیں کر رہا ہو تو خاندان اکثر حل کے طور پر شادی کروا دو کا سہارا کیوں لیتے ہیں؟انہوں نے پوچھا کہ یہ کیسے مددگار ہو سکتا ہے؟ اگر کوئی اپنا خیال نہیں رکھ سکتا تو اس صورتِ حال میں ایک اور شخص کو شامل کرنے سے کچھ ٹھیک نہیں ہو گا، بلکہ یہ شادی کا فیصلہ ایک کی بجائے دو زندگیاں برباد کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں