شادی کی تقریب میں آیا بچہ نہر میں گر کر جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)شادی کی تقریب پر آ یا ہوا چھ سا لہ بچہ نہر میں گر کرجا ں بحق ہوگیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 348 ج ب مقبول پور کا صداقت علی شادی کی تقریب میں با ئی پاس روڈ میرج ہا ل آ یا ہوا تھا کہ اسکا چھ سا لہ بچہ دانیا ل اچانک شادی ہا ل سے باہر چلا گیا جہا ں پر وہ ہا ل کے سا منے گزرنے وا لے راجبا ہ میں گر گیا جس کو مقا می لوگو ں نے اپنی مدد آ پ کے تحت نہر بے ہو شی کی حا لت میں نکا ل لیا اطلا ع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بے کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں پر جا نبر نہ ہوسکا۔ سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے۔معصوم بچے کی نعش گھر پہنچنے پر وا لدین کو غشی کے دورے پڑنے لگے جس سے پورے گاؤ ں کی فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں