شادی کی تقریب میں ڈیک لگا کر ہلڑ بازی کرنیوالے7منچلے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ رضاآباد سفیان بٹر نے شادی کی تقریب کے دوران اونچی آواز میں ڈیک کے ذریعے فحش گانے لگا کر ہلڑبازی وشور شرابا کرنے والے 7منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او سفیان بٹر کو اطلاع ملی تھی کہ 219 رب گوڈھی میں شادی کی تقریب کے دوران منچلے نوجوان اونچی آواز میں فحش گانے لگا کر ہلڑبازی اور شور شرابا کر رہے ہیں جسکی وجہ سے اہل علاقہ کا سکون برباد کر رکھا ہے۔ جس پر انہوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ رات اڑھائی بجے کے قریب چھاپہ مارا تو منچلے نوجوان ہلڑبازی’ شور شرابا کر رہے تھے جس پر سات نوجوانوں حسنین مرتضیٰ’ محمد وقاص’ محمد امجد’ گلزار احمد’ محمد علی’ شہزاد طلحہ اور محمد عدیل کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر نوجوان موقع سے فرار ہو گئے اور ان کا سائونڈ سسٹم قبضہ میں لیکر میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں