فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجر سٹی فیصل آباد کے ڈپٹی سیکرٹری و صدر منٹگمری بازار میاں ریاض شاہد نے کہا ہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکامہنگائی، بے روزگاری ومایوسیو ں کے دور میں روشنی کی کرن ہیںاور اندھیری رات میںروشنی کے مینارہیں انجمن تاجر سٹی فیصل آباد کی وہ واحد منتخب تاجر تنظیم ہے جوخواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میںنا صرف تاجر کازکے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں دن رات مصروف ہے اور سب سے بڑھ کر فخر کی بات یہ کہ اس تنظیم میں کو ئی دو نمبری نہیں سب با ضمیرو محب وطن اور اپنی تنظیم اور قیادت سے مخلص ہیں میاں ریاض شاہد نے کہا کہ خواجہ شاہد رزاق سکا کو ناصرف فیصل آباد بلکہ انہیں چاروں صوبو ں کے محب وطن تاجروں کی محبت اور انکااعتماد حاصل ہے میاں ریاض شاہد نے تاجرو ں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات محنت کرنے پر خواجہ شاہد رزاق سکا کوسلام اور خراج تحسین پیش کیا۔




