لاہور(سپورٹس نیوز)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کا ایم آر آئی کیا گیا ہے جس میں ان کے گھٹنے کی انجری نوعیت بھی سامنے آگئی ہے۔لیفٹ آرم پیسر شاہین آفریدی کے گھٹنے کے ایم آر آئی سے پتا چلا کہ ان کی انجری شدید نوعیت کی نہیں ہے، شاہین شاہ آفریدی ایک ہفتے آرام کے بعد بولنگ کرسکیں گے، انھیں بی بی ایل میں گھٹنے کی تکلیف ہوئی تھی۔بگ بیش لیگ کھیلنے کے دوران پاکستانی پیسر کی گھٹنے کی تکلیف سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔آسٹریلوی لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔




