ممبئی(شوبز نیوز) نامور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اداکار و بزنس مین راج کندرا نے 4 سال سے جاری فحش مواد کیس پر خاموشی توڑ دی۔ایک بیان میں راج کندرا نے کہا کہ اگر وہ قصوروار ہیں تو انہیں سزا دی جائے، ورنہ عدالت انہیں بری کر کے آزادی اور عزت واپس دلائے’4سال سے نچلی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے ہیں، میڈیا ٹرائلز نے میری عزت چھین لی ہے، انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار ہے۔




