ممبئی (شوبز نیوز)معروف تامل گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایک تامل میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے اور اسے مدراس کا ایپسٹین قرار دیا ہے۔35 سالہ گلوکارہ نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چنئی سے رشی کیش کیوں منتقل ہوئیں اور کس طرح وہ فلمی صنعت چھوڑنے کے قریب پہنچ گئی تھیں۔ گلوکارہ کے مطابق یہ سب ایک میوزک ڈائریکٹر کی جانب سے کیے گئے مبینہ جنسی استحصال کے بعد ہوا۔ اگرچہ انہوں نے اس شخص کا نام نہیں لیا۔




