اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک

ہماچل پردیش(شوبز نیوز)بھارتی ماڈل و اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مہرین پیرزادہ نے ہماچل پردیش میں ہونے والی ایک سادہ اور نجی تقریب میں ارش اولکھ سے شادی کی، شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔اداکارہ نے شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شیئر کی، جس میں شادی کی متعدد تصاویر شامل تھیں۔اعلان کے فورا بعد شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے۔ مہرین پیرزادہ بنیادی طور پر تیلگو اور تامل سنیما میں اداکاری کیلئے جانی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں