شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چین پہنچ گئے

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان عوامی جمہوریہ چین پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان دریائے یالو پر قائم کیے جانے والے نئے پل کے ذریعے چین کے سرحدی شہر ڈانڈونگ پہنچے۔اس موقع پر چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ نے شمالی کوریا کے سربراہ کا استقبال کیا۔کم جونگ ان چینی افواج کی کوریا کی جنگ میں شامل ہونے کے یادگار دن کے حوالے سے چین کے دورے پر پہنچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں