شمسی توانائی سے بجلی کی پیدوار میں ریکارڈ اضافہ

لاہور (بیوروچیف) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مجموعی پیداوار 2000میگاواٹ کی حد عبور کر گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق لیسکو ریجن میں اب تک ایک لاکھ 35ہزار 837نیٹ میٹرنگ کنکشنز نصب کیے جا چکے ہیں، جس سے صارفین کی جانب سے قابلِ تجدید توانائی کے استعمال میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔لیسکو حکام کے مطابق 9 فروری سے قبل موصول ہونے والی نیٹ میٹرنگ کی 1,204 زیر التوا درخواستوں کو پی آئی ٹی سی (PITC) پورٹل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں