ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شورکوٹ روڈ پرعوامی واش رومز کی تعمیر و مر مت مکمل ہونے کے باوجود انہیں عوام الناس کے استعمال کیلئے نہ کھولے جانے پر شہریوں دکاند ار و ں اور راہگیروں میں تشویش پائی جاتی ہے’ تفصیلات کے مطابق جب ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو چند روز بعد سوشل میڈیا پر ان واش رومز کی خستہ حالی اور بندش کے حوالے سے نشاندہی کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی بعد ازاں واش رومز کی مرمت اور تعمیر کا کام مکمل کر دیا گیاتاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجود یہ سہولت تاحال عوام کے لیے کھولی نہیں جا سکی مقامی دکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی نگرانی میں شہر میں متعدد ترقیاتی اور خوبصورتی کے منصوبے کامیابی سے مکمل ہو رہے ہیں۔




