شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)شورکوٹ چھاؤنی میں کار کراسنگ پر 50 روپے کی پرچی وصولی، کاروبار ٹھپ دوکانداروں اورشہریوں میں تشویش۔شورکوٹ چھاؤنی میں قائم چونگیوں پر کاروں سے 50 روپے کی پرچی وصول کیے جانے پر شہریوںخاص کر دوکانداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق چونگیوں سے گزرنے والی کاروں اور دیگر چھوٹی گاڑیوں سے باقاعدہ 50 روپے فیس لی جا رہی ہے، شہریوں اور دوکانداروںکا کہنا ہے کہ روزانہ آنے جانے والے ملازمین، طلبہ اور کاروباری افراد پر اس اضافی فیس کا بوجھ پڑ رہا ہے اور نواحی علاقوں کے لوگ خریداری کیلیے دوسرے شہروں کا رخ کرنے لگے جس کی وجہ سے دوکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کراسنگ پوائنٹ پر تعینات عملہ گاڑیوں کو روک کر بدتمیزی بھی کرتا ہے۔ اس صورتحال پر شہری حلقوں نے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروں پر 50 روپے کی پرچی ختم کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔




