شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار،شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاری سحری کے ٹائم بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں اور دوپہر کو گھروں کی بیل بجا کر روزہ داروں کو تنگ کرتے ہیں بازاروں میں خریداری کیلئے آئی خواتین کو تنگ کرنا ان کا معمول ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان بھکا ریوں کا سدباب کیا جائے تاکہ گھروں میں روزہ دار اور بازار میں خریداری کیلئے آئی خواتین سکھ کا سانس لے سکیں۔




