شوہر ظہیر اقبال بہت مثبت شخصیت کے مالک ہیں’ سوناکشی سنہا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کی مشہو اداکارہ سوناکشی سنہا نے یوٹیوب پر بطورکنٹینٹ کریئیٹر اپنے نئے سفر، شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ مل کر پاپارازی کی پسندیدہ جوڑی بننے اور ان کے زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بتایا کہ کیسے وہ یوٹیوب پر کنٹینٹ بنانے لگیں اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے ان کی زندگی پر کیا اثر ڈالا؟انہوں نے کہا کہ تقریبا پندرہ سال فلمی دنیا میں رہنے کے بعد انہوں نے سیکھا کہ اصل میں کامیابی کا راز خود کے بارے میں سچ بولنا ہے۔ وہ کہتی ہیں، بہت سے لوگ خود کو وہ ظاہر کرتے ہیں جو وہ نہیں ہوتے، لیکن میں چاہتی ہوں کہ میں جیسی ہوں ویسی ہی دکھائی دوں۔ ایسا کرنے میں زیادہ توانائی بھی نہیں لگتی۔ سوناکشی نے اپنی یوٹیوب چینل کا بھی ذکر کیا جہاں وہ اپنے مداحوں سے بغیر کسی ڈھونگ کے بات کرتی ہیں۔اگرچہ طویل ویڈیوز بنانا ان کے لیے نیا تھا، مگر اس پلیٹ فارم نے انہیں بغیر کسی روک ٹوک کے اپنے مداحوں سے جڑنے کا موقع دیا۔ وہ کہتی ہیں، جب آپ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جس میں دبا یا محنت محسوس نہ ہو، تو وہ مزے دار ہو جاتا ہے۔سوناکشی کی ویڈیوز میں اکثر ان کے شوہر، اداکار ظہیر اقبال نظر آتے ہیں جن کی خوش مزاجی سوناکشی کے رویے میں بھی تبدیلی لائی ہے، خاص طور پر پاپارازی کے حوالے سے۔سوناکشی نے خود بھی اس کااعتراف کیا، میں باہر جاتی ہوں تو نہیں چاہتی کہ میری تصویریں بنائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں