شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر بیوی کو قتل کر دیا،مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی گائوں چک نمبر 275 گ ب میں گھریلو ناچاقی پر خاوند رحمت علی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی بیوی زلیخا کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کئے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث خاوند کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔دریں ثناء ۔جڑانوالہ(نامہ نگار) گھر میں واٹر پمپ سے کرنٹ لگنے پر 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود مکوانہ بائی پاس چوک میں رہائش پذیر 17 سالہ نوجوان ارسلان ولد محمد یار نے گھر میں لگے واٹر پمپ کا سوئچ چلایا تو اسی دوران اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی مکوآنہ منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے نوجوان بیٹے کی اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں