گلگت (نامہ نگار) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورہ پر گلگت پہنچ گئے۔ گلگت پہنچنے پر گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.وفاقی وزرا احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطا اللہ تارڑ، انجینئیر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.وزیرِ اعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی.ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، صوبائی امن و امان کی صورتحال اور دیگر صوبائی امور پر گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم دورہ کے موقع پر گلگت بلتستان کیلئے قابل تجدید توانائی (سولر بجلی)، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ اسکیم و یوتھ بزنس و ایگری لون اسکیم کا افتتاح اور گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکولز کا سنگ بنیاد رکھیں گے.




