اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کیلئے پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ یو اے ای تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا باعث بنے گا۔




