فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)لائل پور ہائوس میں سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن ) کارپوریشن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن کی صدارت میں جنگ ستمبر کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ڈپٹی میئر چوہدری عبدالغفور سمیت حلقے کی غیور اور محبت وطن عوام نے بھرپور شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن ) کارپوریشن فیصل آباد میاں ضیاء الرحمن نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان قومی عزم ، اتحاد اور وطن سے وفاداری کے عہد کی تجدید کا دن ہے ‘ اس ہم اپنے بہادر شہدا اور افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں ایمان و اتحاد ، قربانی اور استقامت کا وہ سبق یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کا دفاع کیا’ ہم ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں ملکی دفاع کی بات ہو تو ہم اپنی بہادرافواج کے پر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں’ میاں ضیاء الرحمن نے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز میاں نواز شریف اور مسلم لیگ( ن) سے کوئی نہیں چھین سکتا ‘ میاں نواز شریف نے عالمی دبائوکوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنادیا’ انہوںنے کہا کہ پاکستانی فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمانڈ میں دنیا کی ایک نمبرفوج ہے’ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ایک سے زائد مرتبہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے’ جب بھی بھارت نے جارحیت کی کوشش کی ہے تو بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا’ پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ‘ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم وطن عزیز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خیرو برکت اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء پاک فوج’ شہداء پولیس کی بلندی درجات کے خصوصی دعا کی گئی آخر میں یوم دفاع پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔




