فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں جرات و شجاعت کی وہ تاریخ رقم کی جس پر پوری انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہیگی ۔ واقعہ کربلا ہمیں حق با ت کہنے کا حوصلہ دیتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حسینیت باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا نام ہے حق پرستوں کو قیامت تک حضرت امام حسین علیہ السلام کے کردار سے حوصلہ ملتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں باطل قوتوں کو ہمیشہ کے لئے ذلیل و رسوا کر دیا ۔ کربلا کی قربانیوں سے دین اسلام کا پرچم بلند ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ شہادت حضرت امام حسین تاریخ کا وہ عظیم واقعہ ہے جسے دنیا کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔




