جڑانوالہ (نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن”۔ چیف ٹریفک آفیسر نے وارڈن طفیل کھوکھر کا جڑانوالہ سے فیصل آباد تبادلہ کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ 240 موڑ پر دوران ڈیوٹی وارڈن طفیل کھوکھر مبینہ طور پر شہریوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ اپناتا ہے اور عرصہ دراز سے من پسند پوائنٹ پر ڈیوٹی کے دوران فیملی کیساتھ بیٹھے افراد کیساتھ نہ صرف مبینہ طور پر بدتمیزی کرتا ہے بلکہ مذکور نے پوائنٹ کو اپنی مبینہ کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہونے پر چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن طفیل کھوکھر کا جڑانوالہ سے فیصل آباد تبادلہ کر دیا ہے اور سخت ہدایات جاری کی ہے کہ مذکور دوران ڈیوٹی شہریوں کیساتھ احسن سلوک سے پیش آئے اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری کیساتھ سرانجام دے بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا عوامی سماجی حلقوں نے چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کے اقدام کو سراہا ہے۔




