لاہور (بیورو چیف) سابق گورنر پنجاب اور سرورفائونڈیشن کے فائونڈرچوہدری محمدسروراور سرورفائونڈیشن کی چیئرپرسن بیگم پروین سرورنے کہا ہے کہ شہریوں کیلئے شفاف پانی کی فراوانی او ر کسی تعطل کے بغیر فراہمی ناگزیر ہے،بدقسمتی سے اب تودیہات اورقصبات کازیرزمین پانی بھی فلٹرکئے بغیر نہیں پیا جا سکتا،شفاف اور صحتمند پانی سے محروم عوام ہرگز صحتمندنہیں رہ سکتے،حکومت آبی وسائل کے درست استعمال اورآبی ذخائرکی تعمیر پرفوکس کرے، ایک طرف آب کمیاب ہے تودوسری طرف سے سیلاب آنے سے کئی دیہا ت اور قصبات زیرآب آجاتے ہیں۔




