شہری بھائی چارے کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کریں

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چار ے کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کسی بھی مسلک یا مذہب کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کرنے ، اشتعال انگیز گفتگو کرنے یا منفی مواد پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے ۔ انتظامیہ کی نظر میں تمام مسالک اور مذاہب قابل احترام ہیں، لہذا محرم الحرام کے مقدس ایام میں اتحاد، یگانگت اور باہمی احترام کی فضا کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ایک ذمہ دار اور بااخلاق شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے امن و امان کے قیام میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کی موثر نگرانی کے لیے پولیس، سول ڈیفنس، تحصیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ عزاداروں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں