شہری میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے مخصوص مقامات پر جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ نے عیدالا ضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکا نے لگانے کیلئے مختلف علاقوں میں وزٹ کرتے ہو ئے شہریوں کو آگاہی پیغام دیا اور قربانی کے جانورو ں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہریوں میں پلاسٹک بیگز تقسیم کئے اور کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے شہریوں کو ستھرا پنجاب کی ٹیموں کیساتھ تعاون کرنا چاہیے شہری میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب کی جانب سے مخصوص کردہ مقامات پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگائیں مذکور کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو موثر انداز میں ٹھکانے لگانے کیلئے جامع پلان مرتب کر لیا گیا ہے اور ستھرا پنجاب کے ورکروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں عیدالاضحی پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گئے اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں