ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہری پر تشدد اور سر کے بال مونڈھنے کے واقعہ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ثاقب ریاض کی قیادت میں پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان مشتاق، عرفان اور شاہد علی کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر شہری رضوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال مونڈھ دیے تھے، جس پر متاثرہ شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔سی پی او تنویر حسین کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال اور عزت کے تحفظ کیلئے فیصل آباد پولیس ہر وقت متحرک اور سرگرم عمل ہے۔




