شہری پر تشدد کرنیوالے قانون کی گرفت میں آگئے

گوجرہ(نامہ نگار)شہری کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کر نے والے ملزمان قانون کی زد میں آگئے۔معلوم ہواہے کہ گلشن سادات کالونی کے محمد سجادکوہائوسنگ کالونی کے قریب سجاول وغیرہ نے زبردستی روک کرآہنی راڈ وغیرہ سے تشدد کانشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شور وایلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان بخشی کرائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں