شہری ہیپاٹائٹس کا بروقت ٹیسٹ کرائیں

اسلام آباد (بیورو چیف)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی آگاہی، بروقت تشخیص اور مثر علاج ہی صحت مند اور ہیپاٹائٹس سے پاک معاشرے کی ضمانت ہیں، پوری قوم ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر کردار ادا کرے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق عالمی یومِ ہیپاٹائٹس 2026ء کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی، تشخیص اور علاج تک رسائی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش مگر قابلِ تدارک مرض ہے جس کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت، طبی ماہرین، سول سوسائٹی اور عوام کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں