کراچی(بیوروچیف) شہر قائد پھر زلزلے سے لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں11واں زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.6ریکارڈ گہرائی40کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں5کلومیٹر کے فاصلے پر تھااس سے پہلے شہر قائد میں دو روز کے دوران 10 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔




