کراچی (بیورو چیف) میئر کراچی کے ترجمان اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ شہر قائد کی ترقی، بحالی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قیادت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جن کے مثبت نتائج تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وژنری قیادت اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی متحرک حکمت عملی کے تحت شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔




