شیخ بلال الٰہی گروپ کی فقید المثال ریلی،کامیابی یقینی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے انتخابات 2026کے سلسلہ میں امیدوار برائے صدر شیخ بلال الٰہی’ جنرل سیکرٹری میاں رضوان پپو’ چیئرمین ملک محمد افضل’ سرپرست اعلیٰ چوہدری رفیق جٹ’ وائس چیئرمین چاچا عبدالرحمان’ میاں ثاقب جالندھر فش والے کے ہمراہ طارق چوہان ،عاصم چوہان ،شیخ برادران اور جٹ برادران نے ریلی نکالی جس میں بھوآنہ بازار کی تاجر برادری نے بھر پور شرکت کی اور امیدواروں کو یقین دلایاوہ انھیں بھر پور کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔ اس موقع پر انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے سابق نائب صدر میاں عدنان جاوید پُرجوش انداز میں نعرے لگاتے رہے اور کمپیئرنگ کرتے رہے، امیدوار برائے صدر شیخ بلال الٰہی اور جنرل سیکرٹری رضوان پپو اور ملک افضل اور چاچا عبدالرحمان’ میاں ثاقب موجودتھے۔ جنرل سیکرٹری شیخ جاوید نے فرداً فرداً تاجر دوکانداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی کامیابی کا عندیہ دیا ہے۔ اس موقع پر تاجر دوکاندار وں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور جشن منایا اور گھوڑوں کا رقص کروایا گیا جس سے تاجر دکاندار بہت خوش ہو گئے کہ شیخ بلال الٰہی’ میاں رضوان پپو اور ملک افضل’ شیخ جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ ہم تاجروں کے تعاون سے بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ان کو ساتھ لیکر چلیں گے، ہمارا تاجروں سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ماضی گواہ ہے کہ تاجروں کی خدمت کی ہے خدمت ہی کرینگے۔ ریلی چوک گھنٹہ گھر سے شروع ہو کر بیرون بھوآنہ بازار نڑوالا چوک سے ہوتے ہوئے چیئرمین ملک افضل کی دکان پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں