شیشہ کیفیز کیلئے قانونی فریم ورک کا نہ ہونا تشویشناک ہے

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد ہائیکور ٹ نے شیشہ کیفے سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ۔ عدالتی حکم نامے میں قانونی طور پر کاروبار کرنے والے شیشہ کیفے کے خلاف جبری کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ہائیکورٹ نے شیشہ کیفے کے خلاف کیس میں وفاق سے جواب طلب کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیشہ کیفے سے متعلق قواعد ایک ماہ میں نفاذ کرنے کی ہدایت کی اور وفاقی کابینہ کو شیشہ سگریٹ نوشی کی پابندی کے قوانین جلد منظور کرنے کا حکم دیاہے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور شیشہ نوشی سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، شیشہ کیفیز کے لیے قانونی فریم ورک کا نہ ہونا تشویشناک ہے، ایک ماہ میں قوانین کو حتمی شکل دے کر تعمیلی رپورٹ پیش کی جائے، اسلام آباد پولیس غیر قانونی شیشہ کیفیز کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھے، اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے خاتمے کے لییپولیس سیتعاون کرے، قانون کے مطابق کام کرنیوالے ریسٹورینٹس کیخلاف غیر قانونی اقدام نہ کیا جائے۔، قانون یا پرمٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیاسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام متعلقہ درخواستوں کو ایک ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں