فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹوفیسکو انجینئر عابد رشید کی خصوصی ہدایات پرفیسکو ریجن میں ٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تھری فیز میں تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر عابد رشید نے کہا ہے کہ صارفین کو معیاری، مستحکم اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی فیسکو کی اولین ترجیح ہے۔ صارفین کو درپیش وولٹیج کی کمی بیشی کے مسائل کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کرنے کیلئے ٹو فیز ٹرانسفارمرز کو تھری فیز ٹرانسفارمرز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم وولٹیج اور غیر متوازن لوڈ کے مسائل سے دوچار علاقوں کی ترجیحی بنیادوں پر نشاندہی کرکے ان پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ صارفین کو بجلی کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ فیسکو کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران فیسکو کے تمام آپریشن سرکلزجن میں فرسٹ، سیکنڈ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں میں مجموعی طور پر 378 ٹو فیز ٹرانسفارمرز کو تھری فیز ٹرانسفارمرز میں تبدیل کیا گیا۔فیسکو فرسٹ سرکل میں 50 کے وی اے کے 10، 100 کے وی اے کے 17 اور 200 کے وی اے کے 69، سیکنڈ سرکل میں 50 کے وی اے کے 10، 100 کے وی اے کے 10 اور 200 کے وی اے کے 74، جھنگ سرکل میں 25 کے وی اے کے 2، 50 کے وی اے کے 10، 100 کے وی اے کے 2 اور 200 کے وی اے کے 24 ٹرانسفارمرز، ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں 25 کے وی اے کے 4، 50 کے وی اے کے 4، 100 کے وی اے کے 4 اور 200 کے وی اے کے 23 ٹرانسفارمرز، سرگودھا سرکل میں 50 کے وی اے کے 51، 100 کے وی اے کے 17 اور 200 کے وی اے کے 25 ٹرانسفارمرز جبکہ میانوالی سرکل میں 50 کے وی اے کے 15 اور 200 کے وی اے کے 7 ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا گیا۔چیف انجینئر (آپریشن) فیسکو انجینئر محمد منور خان کے مطابق ٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تھری فیز میں تبدیلی سے نہ صرف متعلقہ علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی کی شکایات کے ازالے میں مدد ملے گی بلکہ لائن لاسز میں کمی اور بجلی کے تقسیمی نظام میں بہتری آئے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بلا تعطل اورمسلسل بجلی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اورٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تبدیلی ہمارے اس عزم کی ایک کڑی ہے۔انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں وولٹیج یا سپلائی سے متعلق مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر فیسکو کے متعلقہ شکایتی مراکز سے رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔




