فیصل آباد(سٹاف رپورٹر))چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایات کے مطابق صارفین کو ان کی دہلیز کے قریب جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ان کے گھروں کے نزدیک فیسکو دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تا کہ بجلی سے متعلقہ شکایات کے ازالہ جلد از جلدممکن ہو یہ باتیں ایکسئین جھمرہ ڈویژن ملک احسان الحق نے فیسکو جھمرہ ڈویژن کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو انتظامیہ صارفین کو بروقت اورموثر خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔




