صبا قمر ایک ماہ تک شوبز سرگرمیوں سے دور رہیں گی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کے کچھ روز قبل ہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔کچھ روز قبل دوران شوٹنگ لاہور میں ماڈل اور اداکارہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث ڈیفنس کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نیصبا قمر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے۔اس کے علاوہ فیملی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں