صحافیوں اور مریم نواز ہسپتال مکوآنہ کے مابین معاہدہ طے

مکو آنہ (نامہ نگار)مکو آنہ کے صحافیوں کا مریم نوازہسپتال مکوآنہ کا دورہ ‘اس موقع پر مریم نوازہسپتال کے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مکوآنہ کے صحافیوں اور مریم نوازہسپتال مکو آنہ کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔ ایم او یو میں طے پایا گیا کہ صحافیوں اورانکے فیملی ممبران کو مریم نوازہسپتال مکو انہ میں ہر قسم کی طبی سہولیات خصوصی طورپر فراہم کی جائیگی۔اس موقع پر سینئرزڈاکٹر زنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحافی برادری کی دل و جان سے قدر کرتے ہیں کیو نکہ صحافی ہی ہمارے مسائل کی نشاندہی اور آواز کو حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر مکوآنہ کے صحافیوں ذوالقرنین طاہر،ملک اسلم ایاز، سید عامرشا ہ ، ملک سرفراز،نادرعلی سندھو، مجا ہد نعمان بھٹی،رانافہیم ملک رضوان میاں عبد الغفار ، رانا محمد الیاس ،ظفر اقبال ،فہیم بھٹی ،جمال قدیر ،سینئر فوٹوگرافر شوکت علی،فریاد علی ،اکرم علی،راناصفدرعلی ودیگرنے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے مسیحا ہے ۔سیاسی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر ،مریم نوازہسپتال مکوآنہ کے ڈاکٹرز کی علاقہ کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں ۔ ہم ہسپتال میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کردا ر ادا کرتے رہے گے اور ڈاکٹر ز کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں