صحافیوں کی مثبت تنقید سے اصلاح کے پہلو نکلتے ہیں

ماموں کانجن (نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جنکی مثبت تنقید سے اصلاح کے پہلو نکلتے ہیں،صحافی معاشر تی برائیوں کے خلاف پولیس کاساتھ دیں تو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے تفصیلات کے مطابق پریس کلب رجسٹرڈ ماموں کانجن کے نمائندہ وفد کی صدر پریس کلب رجسٹرڈ ماموں کانجن شیخ محمد زبیر کی زیر قیادت مقامی تھانہ کے ایس ایچ او طارق محمود سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں علاقہ سے منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے علاقہ کو کرائم فری بنانے کے حوالا سے گفتگو ہوئی ملاقات کے دوران ایس ایچ او طارق محمود نے کہا کہ کم نفری اور محدود وسائل کے ساتھ وہ کرائم کم کرنے اور مظلوم کوانصاف دینے کے لئے ہرممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے جرائم خصوصا منشیات فروشی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں