صحت مند افراد رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ ضرور دیں’ کمشنر مسرت جبیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پرکمشنر فیصل آباد مسرت جبیں تھیلاسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریضوں کا حوصلہ بڑھانے سندس فائونڈیشن پہنچ گئیں۔انہوں نے مریضوں کی صحت دریافت اور ان میں تحائف تقسیم کئے اور جان بچانے کیلئے رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دراصل کسی کیلئے زندگی ہے۔ انہوں نے سندس فائونڈیشن کی سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری کا معائنہ بھی کیا۔انچارج فائونڈ یشن کاشف پرویز نے کمشنر کو سندس فائونڈیشن کی ورکنگ،رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد اور خون کے عطیات کی فراہمی بارے آگاہ کیا۔کمشنر نے سندس فائونڈیشن کی بے لوث انسانی خدمت کے عمل کو سراہا اور ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن خون کے عطیہ کی اہمیت کو اجاگراور رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند افراد اور طالب علم رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ ضرور کریں جو کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں