صدرزرداری چانگشا پہنچ گئے

چانگشا (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے۔چینی صوبہ ہونان کے عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے استقبال کیا۔صدرِ زرداری چانگا میں قیام کے دوران صوبائی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔صدرِ مملکت شاو شان میں ماو زے تنگ کی جائے پیدائش بھی جائیں گے۔دورہ چین کے دوران سندھ حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں