اسلام آباد (بیورو چیف)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دنیا بھر میں خدمات انجام دینے والے اقوامِ متحدہ کے امن محافظوں کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اورقربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ مملکت نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بالخصوص اْن 183 پاکستانی امن محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔صدر مملکت نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا۔




