صفائی نظام جدید بنانے کیلئے نئے میکانزم کی منظوری

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر اور جدید بنانے کیلئے نئے میکانزم کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔نئے منصوبے کے تحت گلی محلوں اور دیہات کی صفائی کیلئے”بیٹ سسٹم”متعارف کرایا جائے گا۔ شہری علاقوں میں 4 سے 6گلیوں پر مشتمل ایک بیٹ تشکیل دی جائے گی جبکہ دیہات کو ایک مکمل بیٹ تصور کیا جائیگا۔حکام کے مطابق پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 50ہزار بیٹس قائم کی جائینگی۔ ان بیٹس میں صفائی کیلئے تعینا ت اہلکار اپنے مخصوص علاقے کے مکمل ذمہ دار ہوں گے۔نئے نظام کے تحت صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تاکہ کارکردگی کو شفاف اور موثر بنایا جا سکے۔ ”ستھرا پنجاب ”پروگرام کے تحت کام کرنیوالے1لاکھ 80ہزار سے زائد اہلکارو ں کو مختلف بیٹس میں تقسیم کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں