فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبا د خواجہ شاہد رزاق سکانے اپنی اور اپنی پوری ٹیم کی جانب سے ضلع بھر میں نماز عید کے اجتماعات میںمکمل سیکور ٹی کی فراہمی پرضلعی انتظامیہ و پولیس بلخصوص کمشنر فیصل آباد محترمہ مسرت جبیں، ا ر پی اوسہیل سکھیرا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سی پی او تنویر حسین، ACصاحبان اور وزیرا علی پنجا ب محترمہ مریم نوازشریف کے صاف ستھرے پنجاب مشن کے تحت کے تحت فیصل آباد شہر سمیت تحصیلوں میںڈسٹرکٹ مینجر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سر بر اہی میں پہلی بار ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز نے عیدالاضحی کے تینوں روز اضلاع کی انتظامیہ کی زیرنگرانی پوری،محنت،لگن،جوش کیساتھ دن رات کام کیا اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے شہروں کو خوبصورت بنایا جس پر کمپنیز اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا نے ضلعی انتظامیہ کی تشکیل دی گئی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کے تینوںدن جانوروںکی قربانی سے تعفن اور گندگی کے سدباب(اوجھڑیاں،انتڑیاں،آلائشیں،چارہ اور دیگر فضلات وغیرہ)فوری اٹھانے کیلئے صفائی آپریشن کو سراہا اور انہیں شاباش دی تاہم انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ عوامی مقامات پرجانوروں کے سری پائے جلانے اور چربی پگھلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے تاکہ شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی کی اذیت سے بچایا جا سکے ۔




